جمعہ 2 مئی 2025 - 19:34
ملکی ترقی اور پیشرفت اساتذہ و معلمین کی کوششوں اور مجاہدتوں کا نتیجہ ہے

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: علمی و تحقیقی میدان میں اساتذہ و معلمین کی کوششوں کا نتیجہ یہ ہے کہ انقلاب اسلامی کے آغاز پر جمہوریہ اسلامی ایران دنیا میں علمی پیداوار کے لحاظ سے 50 ویں نمبر پر تھا جبکہ 2005 سے یہ درجہ 34ویں اور 2024 میں 17ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ علی رضا اعرافی نے استادِ گرانقدر، معلمِ فرزانہ شہید آیت اللہ مرتضیٰ مطہری رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت اور یوم معلم کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

علم، انسان کی سب سے اعلیٰ صفت ہے اور علم حاصل کرنا اسلام کے نزدیک سب سے برتر عمل ہے اور معلمین، انبیاء کے جانشین ہیں۔

12 اردیبهشت (مطابق 2 مئی) جو کہ عظیم استاد، معلمِ فرزانہ شہید آیت اللہ مطہری رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کا دن اور یوم معلم ہے، کے موقع پر میں اساتذہ، معلمین، اور حوزہ و یونیورسٹی کے علمی و تعلیمی طبقے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ملک کے علمی و تحقیقی ارتقاء میں اساتذہ اور معلمین کی کوششوں کا نتیجہ یہ ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے آغاز پر (1980ء میں) ایران علمی پیداوار میں دنیا میں 50 ویں نمبر پر تھا، اور گزشتہ بیس سالوں میں یہ رینکنگ 34ویں اور 2024 میں 17ویں نمبر پر آ چکا ہے اور یہ سب کچھ ان علمی مجاہدوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

اسی طرح آئندہ نسل کی تربیت اور انہیں حقیقت پسندانہ نظریہ حیات اور اسلامی تمدن کی راہ پر گامزن کرنے کی ذمہ داری بھی انہی معزز اساتذہ و معلمین پر ہے۔

حوزہ علمیہ کے اساتذہ بھی، مراجع عظام کی ہدایت کے سائے میں، عظیم سرمایہ ہیں جو اپنی دانش و بصیرت، معرفت و پرہیزگاری، زہد و استقامت، قناعت و خلوص کے ساتھ طلبہ کی تربیت میں مصروف ہیں، اور اپنے شائستہ شاگردوں کی تربیت کے ذریعے ایران و عالم اسلام میں فکر، ثقافت، دین اور اخلاق کے ارتقا میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔

ہم سب، ان عظیم اساتذہ و معلمین کے احسان مند اور ان کی بلند کوششوں کے قدر شناس ہیں۔

علی رضا اعرافی

مدیر حوزہ علمیہ

۱۱ اردیبہشت ۱۴۰۴ شمسی / یکم مئی 2025ء

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha